عالمی یوم خواتین 8 مارچ خواتین کو خراج تحسین/ پیغام

عالمی یوم خواتین 8 مارچ

خواتین کو خراج تحسین/ پیغام

تحریر: سیدہ حفظہ احمد

عالمی یوم خواتین 8 مارچ

عورت اللہ تعالی کی طرف سے ایک بہترین نعمت ہے، خدا نے اس کے نام کی ایک مکمل سورت (سورۃ النساء، النساء بمعنی عورتیں،خواتین)قرآن میں نازل کردی۔ وہ آسمان سے تارے توڑنے کے خواب نہیں دیکھتی بلکہ وہ حقیقی زندگی میں جیتی ہے، وہ ہر چیز کو برداشت کا کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ کہنے کو تو وہ صنف نازک ہوتی ہے، اس کا دل موم کا ہوتا ہے۔ لیکن وہ اپنے اندرایک بے بہا قیمتی موتی اور گہرا سمندر لیے ہوتی ہے، اس کی مضبوطی چٹان کی مانند ہوتی ہے۔ ماں، بہن، بیٹی، بیوی وہ ہر روپ میں اپنا کردار بہترین طریقے سے نبھانے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ حوصلہ رکھتی ہے ہر آفت و پریشانی سے لڑنے کا وہ ہر پختہ عزم پر ڈٹ جاتی ہے، وہ تربیت یافتہ نسلوں کو پروان چڑھانے کا ہنر بخوبی جانتی ہے۔ عزت، احترام اور سکون ہی اس کی خوشی کا معیار ہوتے ہیں۔

5_مارچ_2020

1_شعبان_1443

4 تبصرے

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

ایک تبصرہ شائع کریں

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی