میرا تعارف

میرا نام سیدہ حفظہ احمد ہے۔ حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھتی ہوں۔

میں نے سندھ یونیورسٹی سے ایم اے اسلامیات 2020 میں مکمل کیا ہے۔
ایم اے مکمل کرنے کے بعد مختلف آن لائن کورسز کیے ہیں۔
قلم سے تعلق بمشکل تین سال پرانا ہے۔
2019 میں لکھنا شروع کیا اس کے پیچھے ایک خاص مقصد تھا رشوت کی مذمت اور قابل لوگوں کا ساتھ دینے کے لیے قلم اٹھایا۔
اس کے بعد چند ماہ بعد باقاعدہ قلم سنبھالا اور اب تک مزید لکھ رہی ہوں۔
لکھنے کا مقصد علمی آگاہی اور قلمی جہاد ہے کیوں کہ انسان مر جاتا ہے الفاظ زندہ رہتے ہیں۔ میں اور آپ اس دنیا سے چلے جائیں گے مگر بعد میں ہمارے الفاظ ہماری پہچان بخوبی کروائیں گے۔ بس یہ ہی میری ادنٰی سی کاوشیں ہیں اور اسی مقصد کے تحت میں لکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اللہ کا فضل ہے کہ اب تک کئی ملکی وغیر ملکی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی ہیں۔
مضامین لکھنے کی طرف زیادہ رحجان ہے۔ مختلف اخبارات رسائل اور میگزین میں مضامین اور کالمز لکھتی رہی ہوں۔

یہ میرا اپنا بلاگ ہے۔ جہاں میں اسے اپڈیٹ کررہی ہوں تاکہ اپنی ہر تحریر یہاں سیو کرسکوں اور دوسرے اس سے باآسانی مستفید ہوسکیں۔ اب تک اپلوڈ کی گئی ہر تحریر یہاں سے پڑھی جاسکتی ہے۔ گوگل سرچ انجن سے Al Masabeeh کے نام سے بلاگ سرچ بھی کیا جاسکتا ہے اور اس لنک کے ذریعے بھی وزٹ کیا جاسکتا ہے۔
میرا تعارف المصابیح Al Masabeeh

آپ میرے فیسبک پیج کو بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔ فیسبک پیج کو لائک کریں تاکہ آپ کو اپڈیٹ ملتی رہے۔

بھارت کی مشہور ایپ پرتلپی پر بھی میرا اکاؤنٹ مل سکتا ہے۔ جہاں آپ لاکھوں مصنفین کو پڑھ سکتے ہیں زیادہ تر کہانیاں اور ناولز پائے جاتے ہیں۔ آپ اپنا لکھا بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ الحمدللہ میں نے دو مقابلوں میں حصہ لے کر ٹاپ ٹین میں پوزیشن حاصل کی۔

پرتلپی اپپ ڈاؤنلوڈ کریں ، سائن اپ کریں اور ریفرل کوڈ ڈالیں 14LZY64

جزاکم اللہ خیرا

2 تبصرے

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

  1. واااااااہ کماااال ماشاءاللہ ، سدا خوش رہیں ، کامیابیاں سمیٹتی رہیں

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی