مَردوں کی پسندیدہ آیت (سورۃ النساء آیت نمبر:3)

مَردوں کی پسندیدہ آیت

از قلم سیدہ حفظہ احمد

عربی جاننے والے اسے بڑی آسانی سے سمجھ سکتے ہیں دلچسپ اور بہترین انداز۔

جسے نہیں سمجھ آئے وہ غور سے سنیں اس ویڈیو کو، اس میں سورۃ النساء کی آیات ہیں۔ جس میں پہلی آیت سورۃ النساء کی تیسری آیت ہے، جو ہر مرد کی پسندیدہ ہے۔ چاہے اس کا کبھی کسی تفسیر ترجمہ سے واسطہ تک نہ پڑا ہو۔ یا بلکہ کبھی قرآن کھولنے کی زحمت بھی نہ ہوئی ہو، قرآن پڑھنا آتا ہو یا نہ آتا ہو۔ اسے اس آیت کا مفہوم بڑی اچھی طرح ذہن نشین ہوتا ہے۔ باقی تمام احکامات کو پرے رکھ کر وہ اس آیت کے چھوٹے سے حصے (مثنٰی وثلث وربٰع) پر عمل کرنے کی جی توڑ کوشش کرتے ہیں، ذرا اس آیت کا اگلا حصہ بھی تو سنیں۔ الا تعدلوا فواحدۃ

آیتِ نکاح
اگلی آیت یعنی چوتھی آیت بھی اہم ہے اس پر بھی غور کریں۔ واتوا النساء صدقٰتھن نحلۃ

بات ہے مہر کی، مہر تو سرے سے ہی معاف کروالیا جاتا ہے، اگر عورت مانگ بھی لے تو اسے بے شرم بدتمیز قرار دے کر خاموش کردیا جاتا ہے، یا نعوذ باللہ یہ کہا جاتا ہے کہ اتنے پیسوں میں تمہارے ماں باپ نے تمہیں بیچ دیا ہے۔ اگر مہر دے بھی دیا جائے تو اسے کسی نہ کسی بہانے سے واپس نکلوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

آیت 129 بھی اہم ہے جسے یاد دہانی کے طور متنبہ کرنے کے طور پر سورۃ النساء کے درمیان میں بیان کیا گیا ہے۔

اللہ تعالی نے کس خوب صورت انداز میں آیات کے ذریعے بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

وَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تُقۡسِطُوۡا فِى الۡيَتٰمٰى فَانْكِحُوۡا مَا طَابَ لَـكُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ‌ ‌ۚ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَةً اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ‌ ؕ ذٰ لِكَ اَدۡنٰٓى اَلَّا تَعُوۡلُوۡا

ترجمہ:

اور اگر تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ تم یتیموں کے بارے میں انصاف سے کام نہیں لے سکو گے تو (ان سے نکاح کرنے کے بجائے) دوسری عورتوں میں سے کسی سے نکاح کرلو جو تمہیں پسند آئیں دو دو سے، تین تین سے، اور چار چار سے، ہاں! اگر تمہیں یہ خطرہ ہو کہ تم (ان بیویوں) کے درمیان انصاف نہ کرسکو گے تو پھر ایک ہی بیوی پر اکتفا کرو، یا ان کنیزوں پر جو تمہاری ملکیت میں ہیں۔ اس طریقے میں اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ تم بےانصافی میں مبتلا نہیں ہوگے۔سورۃ النساء آیت نمبر:3


وَاٰ تُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحۡلَةً‌فَاِنۡ طِبۡنَ لَـكُمۡ عَنۡ شَىۡءٍ مِّنۡهُ نَفۡسًا فَكُلُوۡهُ هَنِيۡٓـئًـا مَّرِیۡٓـــٴًﺎ

ترجمہ:

اورعورتوں کو ان کے مہر خوشی سے د یا کرو۔ ہاں! اگر وہ خود اس کا کچھ حصہ خوش دلی سے چھوڑ دیں تو اسے خوشگواری اور مزے سے کھالو۔سورۃ النساء آیت نمبر:4

وَلَنۡ تَسۡتَطِيۡعُوۡۤا اَنۡ تَعۡدِلُوۡا بَيۡنَ النِّسَآءِ وَلَوۡ حَرَصۡتُمۡ‌ فَلَا تَمِيۡلُوۡا كُلَّ الۡمَيۡلِ فَتَذَرُوۡهَا كَالۡمُعَلَّقَةِ‌ ؕ

ترجمہ:

اور عورتوں کے درمیان مکمل برابری رکھنا تو تمہارے بس میں نہیں، چاہے تم ایسا چاہتے بھی ہو۔البتہ کسی ایک طرف پورے پورے نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو ایسا بنا کر چھوڑ دو جیسے کوئی بیچ میں لٹکی ہوئی چیز۔سورۃ النساء: آیت نمبر 12

شاید کہ ترے دل میں

اتر جائے میری بات؎

12-جنوری-2022

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی