بھولا ہوا سبق (سو لفظی کہانی)

تحریر: سیدہ حفظہ احمد
کردار:
 دادا (ہادی)
 باپ (عمر)
 بیٹا (عبداللہ)

 عید قربان قریب آئی تو عبد اللہ نے اپنے بابا سے کہا: بابا! ہر سال اتنا گوشت دوسرے گھروں سے آجاتا ہے۔ ہمیں کیا ضرورت ہے قربانی کرکے پیسے ضائع کرنے کی؟
عمر کو اپنے بیٹے کی بات معقول لگی۔ اس نے قربانی کا ارادہ ترک کردیا۔
پیچھے بیٹھے ہادی صاحب رنجیدہ ہوئے، مگر مسکرا کر دونوں کو پاس بلایا اور کہا:
"بیٹا! گوشت تو ہم پورا سال کھاتے ہیں، مگر قربانی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں"-
ہادی صاحب کی بات سن کر باپ بیٹا دونوں پشیمان ہوئے اور اللہ سے معافی طلب کی۔
7-جولائی-2022
7-ذی الحجہ-1443

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی