سورۃ النساء سے چند منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب


سورۃالنساءآیت نمبر 28

يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّخَفِّفَ عَنۡكُمۡ‌ۚ وَخُلِقَ الۡاِنۡسَانُ ضَعِيۡفًا‏
ترجمہ:
اللہ تم پر سے پابندیوں کو ہلکا کرنا چاہتا ہے کیونکہ انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے۔
وجہ انتخاب
پچھلی قوموں پر اللہ نے جیسے بہت پابندیاں لگائیں تھیں۔ اسلام اس کے برعکس بہت آسان اور سادہ دین ہے۔ اللہ تعالی نے ہم پر سے بہت سی سختیاں دور کردی ہیں ۔
سورۃالنساءآیت نمبر 120

يَعِدُهُمۡ وَيُمَنِّيۡهِمۡ‌ ؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيۡـطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا
ترجمہ:
وہ ان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انہیں اُمیدیں دلاتا ہے، مگر شیطان کے سارے وعدے بجز فریب کے اور کچھ نہیں ہیں۔
وجہ انتخاب
شیطان انسان کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ انسان کو جھوٹے بہلاوے دیتا ہے۔ ہر چیز کو خوشنما اور مزین کرکے دکھاتا ہے، جب کبھی ہمیں برے خیالات آئیں تو اللہ سے پناہ طلب کرنی چاہیئے۔
سورۃالنساءآیت نمبر 78

اَيۡنَ مَا تَكُوۡنُوۡا يُدۡرِكْكُّمُ الۡمَوۡتُ وَلَوۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ بُرُوۡجٍ مُّشَيَّدَةٍ‌ ؕ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ حَسَنَةٌ يَّقُوۡلُوۡا هٰذِهٖ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ ۚ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ يَّقُوۡلُوۡا هٰذِهٖ مِنۡ عِنۡدِكَ‌ ؕ قُلۡ كُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ ؕ فَمَالِ ھٰٓؤُلَۤاءِ الۡقَوۡمِ لَا يَكَادُوۡنَ يَفۡقَهُوۡنَ حَدِيۡثًا
ترجمہ:
جہاں کہیں تم ہوگے موت تم کو آپکڑے گی اگرچہ تم ہو مضبوط قلعوں میں اور اگر پہنچے لوگوں کو کچھ بھلائی تو کہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر انکو پہنچے کچھ برائی تو کہیں یہ تیری طرف سے ہے کہہ دے کہ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے سو کیا حال ہے ان لوگوں کا ہرگز نہیں لگتے کہ سمجھیں کوئی بات۔
وجہ انتخاب
موت کا ایک دن مقرر ہے کیونکہ "کل نفس ذائقۃ الموت " موت تو آنی ہی ہے، چاہے کوئی مضبوط قلعوں میں بند ہوکر کیوں نہ بیٹھ جائے۔
بے شک ہر مصیبت، بیماری اور آفت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ ہمیں چاہئے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں اور اس کے آگے سجدہ ریز ہوں اور اسی سے مغفرت طلب کریں۔
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو، ہماری خامیوں کوتاہیوں کو درگزر فرمائے۔ آمین۔

سیدہ حفظہ احمد

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی