سورۃ المائدۃ سے چند منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب


سورۃ المائدةآیت نمبر45

وَكَتَبۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِيۡهَاۤ اَنَّ النَّفۡسَ بِالنَّفۡسِۙ وَالۡعَيۡنَ بِالۡعَيۡنِ وَالۡاَنۡفَ بِالۡاَنۡفِ وَالۡاُذُنَ بِالۡاُذُنِ وَالسِّنَّ بِالسِّنِّۙ وَالۡجُرُوۡحَ قِصَاصٌ‌ؕ فَمَنۡ تَصَدَّقَ بِهٖ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهٗ ‌ؕ وَمَنۡ لَّمۡ يَحۡكُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ

ترجمہ:

اور ہم نے اس میں ان پر فرض کیا کہ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ، ناک کے بدلے ناک، کان کے بدلے کان، دانت کے بدلے دانت اور اسی طرح دوسرے زخموں کا بھی قصاص ہے۔ سو جس نے اس کو معاف کردیا تو وہ اس کے لیے کفارہ ہے اور جو اللہ کی اتاری ہوئی شریعت کے مطابق فیصلے نہ کریں گے تو وہی لوگ ہیں جو ظالم ٹھہریں گے۔

وجہ انتخاب

اللہ تعالی نے ظلم کرنے والوں کے خلاف مظلوم کو خود تسلی دی ہے اس آیت سے کہ بدلہ لیں ، لیکن اگرمعاف کردیں تو کتنا اجر ہے ایسے لوگوں کے لیے اللہ خود غفور الرحیم ہے، معاف کرنے والا ہے تو معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے،لیکن بدلہ لینے والوں کو بھی اس بات کی تنبیہہ کردی ہے کہ جتنا تمہیں زخم ملا ہے صرف اتنا ہی اس سے زیادہ نہ ہونے پائے کتنا عدل کرنے والا ہے ہمارا رب۔

سورۃ المائدةآیت نمبر 55

اِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوا الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ رَاكِعُوۡنَ‏ 

ترجمہ:

تمہارے دوست اور معتمد تو بس اللہ، اس کا رسول اور وہ اہل ایمان ہیں جو نماز کا اہتمام کرتے۔

وجہ انتخاب

اللہ تعالی نے خود بتادیا ہے ہمیں اپنے ساتھی / دوست کیسے تلاش کرنے چاہییں۔ خود اللہ اور رسول کو دوست بنالیں پھر اللہ والے لوگوں کی صحبت میں رہیں۔ اللہ اور رسول سے زیادہ بہترین دوست بھلا کون ہوسکتا ہے؟ اللہ تعالی ہم سب کو دین پر چلنے کی توفیق عطا کرے ہم سے راضی ہو۔ آمین

سورۃ المائدةآیت نمبر 87

يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُحَرِّمُوۡا طَيِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَـكُمۡ وَلَا تَعۡتَدُوۡا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُعۡتَدِيۡنَ 

ترجمہ:

اے ایمان والو، ان پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ ٹھہراو جو خدا نے تماہرے لیے جائز کی ہیں اور نہ حدود سے تجاوز کرو۔ اللہ حدود سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

وجہ انتخاب

کتنی بڑی دنیا ہے اس دنیا کی تمام نعمتیں اللہ نے ہمارے لیے ہی بنائی ہیں سوائے چند چیزیں گنوا کر فرمادیا باقی تمام چیزیں مباح کردی ہیں اور کہہ دیا چیزوں میں سے جو تمہیں پسند ہوں ان کا انتخاب کرلو۔ ان پاکیزہ چیزوں میں سے خود سے خود پر کوئی چیز حرام کرلینا بھی گناہ کا باعث ہے۔

سیدہ حفظہ احمد

سورۃ الانعام سے منتخب آیات کی وجہ انتخاب بھی پڑھیں

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی