![]() |
سورۃ التوبہ آیت نمبر: 6 |
ترجمہ:
اور اگر کوئی مشرک تجھ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دے دے یہاں تک کہ وہ سن لے کلام اللہ کا پھر پہنچا دے اس کو اس کی امن کی جگہ، یہ اس واسطے کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے۔
وجہ انتخاب
کتنا پیارا انداز ہے اللہ کا۔ مشرکین نے کتنا ستایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو،پھر اللہ نے کہا جائے پناہ مانگنے آئے تو اسے دو،اور ہمارے نبی نے اللہ کی بات مانی۔ آج اگر کوئی ہمیں ستائے اور کوئی ہم سے کہے اس کا یہ کام کرو، و تو ہم تو طیش میں آجاتے ہیں کہ کیوں بھئی اس نے میرے ساتھ برا کیا میں اس کا کام کیوں کروں؟ واقعی ہمارے نبی اعلی و بہترین نمونہ تھے۔ لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ، انک لعلی خلق عظیم۔
![]() |
سورۃ التوبہ آیت نمبر: 71 |
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتُ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍۘ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَيُطِيۡعُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗؕ اُولٰۤئِكَ سَيَرۡحَمُهُمُ اللّٰهُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
ترجمہ:
اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں سکھلاتے ہیں نیک بات اور منع کرتے ہیں بری بات سے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰة اور حکم پر چلتے ہیں اللہ کے اور اس کے رسول کے وہی لوگ ہیں جن پر رحم کرے گا اللہ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا۔
وجہ انتخاب
مؤمنین کی صفات بیان ہوئی ہیں۔
جزاکم اللہ خیرا
سیدہ حفظہ احمد
جزاک اللہ
جواب دیںحذف کریںآمین وایاک
حذف کریںایک تبصرہ شائع کریں
Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks