سورۃ یونس سے چند منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب


سورۃ یونس آیت نمبر:5

هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ الشَّمۡسَ ضِيَآءً وَّالۡقَمَرَ نُوۡرًا وَّقَدَّرَهٗ مَنَازِلَ لِتَعۡلَمُوۡا عَدَدَ السِّنِيۡنَ وَالۡحِسَابَ‌ؕ مَا خَلَقَ اللّٰهُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالۡحَـقِّ‌ۚ يُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ

ترجمہ:

وہی ہے جس نے بنایا سورج کو چمک اور چاند کو چاندنا اور مقرر کیں اس کے لئے منزلیں تاکہ پہنچانو گنتی برسوں کی اور حساب، یوں ہی نہیں بنایا اللہ نے یہ سب کچھ مگر تدبیر سے، ظاہر کرتا ہے نشانیاں ان لوگوں کے لئے جن کو سمجھ ہے۔

وجہ انتخاب

اللہ کے کام انسان کے بس سے باہر ہیں ان کو سمجھنا انسان کے لیے نا ممکن ہے کہ کیسے اللہ نے چاند سورج کے ذریعے ہمارے دنوں اور سالوں کی گنتی کا ذریعہ بنایا ہے۔

سورۃ یونس آیت نمبر: 12

وَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۡۢبِهٖۤ اَوۡ قَاعِدًا اَوۡ قَآئِمًا ۚ فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنۡ لَّمۡ يَدۡعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ‌ؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ

ترجمہ:

اور جب پہنچے انسان کو تکلیف، پکارے ہم کو پڑا ہوا یا بیٹھا یا کھڑا، پھر جب ہم کھول دیں اس سے وہ تکلیف چلا جائے گویا کبھی نہ پکارا تھا ہم کو کسی تکلیف پہنچنے پر، اسی طرح پسند آیا بے باک لوگوں کو جو کچھ کر رہے ہیں۔

وجہ انتخاب

بالکل قرآن حق ہے سچی باتیں ہیں قرآن میں، ہم بھی ایسے ہی کرتے ہیں کوئی پریشانی ہوتی ہے، تو ہر طرح سے ہم اللہ کو یاد کرتے ہیں۔ جیسے ہی تکلیف دور ہوئی ہم اللہ کو ایسے اللہ کو ایسے بھول جاتے ہیں۔ کتنا زیادہ جانتا ہے انسان کو اللہ ہمیں خود سے بھی زیادہ ۔ پھر بھی انسان اپنے رب کا ناشکرا ہی ہے۔ ان الانسان لربہ لکنود۔

سورۃ یونس آیت نمبر:38

اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَةٍ مِّثۡلِهٖ وَادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ

ترجمہ:

کیا لوگ کہتے ہیں کہ یہ بنا لایا ہے، تو کہہ دے تم لے آؤ ایک ہی سورت ایسی اور بلا لو جس کو بلا سکو اللہ کے سوا اگر تم سچے ہو۔

وجہ انتخاب

کتنا بڑا چیلنج ہے آج تک نہ کوئی پورا کر پایا ہے اور نہ کوئی کر سکے گا۔

جزاکم اللہ خیرا

سیدہ حفظہ احمد

سورۃ ھود سے منتخب آیات کی وجہ انتخاب بھی پڑھیں

5 تبصرے

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

ایک تبصرہ شائع کریں

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی