اللہ کو منانے کا مہینہ

تحریر: سیدہ حفظہ احمد

ماہ رحمت ماہ رمضان

رمضان المبارک تو ماہ رحمت ہے، رمضان کی کی آمدہوتے ہی مساجد اور گھروں میں عبادات کا خصوصی اہمتمام بڑھ جاتا ہے۔ قرآن مجید پر پورے سال کی لدی ہوئی مٹی جھڑ جاتی ہے۔ اللہ ہمیں بوسٹ اپ ہونے کا چانس دیتا ہے۔ رمضان ہی ہے جو گناہوں کو جلا کر بھسم کردیتا ہے۔ اللہ تعالی قرآن میں ارشاد فرماتے ہیں:

يٰٓـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُتِبَ عَلَيۡکُمُ الصِّيَامُ کَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَۙ

ترجمہ:

اے ایمان والو فرض کیا گیا تم پر روزہ جیسے فرض کیا گیا تھا تم سے اگلوں پر تاکہ تم پرہیزگار ہوجاؤ۔ (سورۃ البقرة: 183)

یہ وہ ماہ رحمت ہے، جس میں تمام رحمتوں اور نعمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ یہ ہی وہ ماہ رحمت ہے جس میں قرآن مجید کا نزول ہوا۔ قرآن اس بات کی خود گواہی دیتا ہے:

شَهۡرُ رَمَضَانَ الَّذِىۡٓ اُنۡزِلَ فِيۡهِ الۡقُرۡاٰنُ هُدًى لِّلنَّاس وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡهُدٰى وَالۡفُرۡقَانِۚ فَمَنۡ شَهِدَ مِنۡكُمُ الشَّهۡرَ فَلۡيَـصُمۡه

ترجمہ:

مہینہ رمضان کا ہے جس میں نازل ہوا قرآن ہدایت ہے واسطے لوگوں کے اور دلیلیں روشن راہ پانے کی اور حق کو باطل سے جدا کرنے کی، سو جو کوئی پائے تم میں سے اس مہینہ کو تو ضرور روزے رکھے اس کے۔ (سورۃ البقرۃ:۱۸۵)

ماہ رمضان ہی میں کلامِ الٰہی نازل ہوا، جو زندہ کلامِ ربانی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدسہ کی ایک ایک ادا منارہ نور اور مشعل راہ ہے۔ یہ مہینہ بھی تعلق مع اللہ کو استوار کرنے کا، اپنے آپ کو بدلنے کا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم روزے کا مقصد یعنی تقوی کے حصول کے لیے خود کتنی مشقت کرتے ہیں۔ کیوں کہ جو رمضان میں خود کو ٹھیک کرلے تو اللہ رب العالمین اس کی پورے سال مدد کرتے ہیں۔

کیا ہمارے دل اتنے مردہ ہوگئے؟ ہم اللہ کے قریب نہیں ہوئے۔ ہم نے اب تک اللہ کو نہیں منایا اب تک ہم شیطان کے دوست بنے بیٹھے ہیں تو ذرا نہیں یہاں پورے ہوش و حواس سے مکمل سوچنے کی ضرورت ہے، یہاں ہمارے ایمان عمل اور آخرت کی بات ہے۔ ہمیں خود کو اور اپنے گھر والوں کو آگ کی تباہی سے بچانا ہے۔

يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا

ترجمہ:

اے ایمان والو ! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ۔ (سورۃ التحريم :6)

جلدی کیجیئے، توبہ کا دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ شیطان لاکھ کوشش کرے گا ہمیں روکنے کی، مگر ہمیں صرف اللہ کو منانا ہے۔ یہ تعلق مع اللہ کو مضبوط کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، ہے کوئی جو اس کا فائدہ اٹھائے اور منالے اپنے رب کو؟

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی