23 جون (ایک یادگار دن)

الحمدللہ! بفضل اللہ تعالی آج حفظ القرآن مکمل کیے ہوئے 14 سال گزر گئے۔
اس وقت بس ہم طوطے کی طرح رٹے مار مار کر پڑھتے تھے۔ مطلب بھی نہیں معلوم تھا کہ کیا پڑھ رہے ہیں بس پڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔
اللہ تعالی کی طرف سے یہ امید 2017 میں جاگی کہ کب تک اس کتاب (قرآن) کو بس پڑھتے ہی چلے جانا ہے؟ اس وقت میں نے ٹھان لی کہ اب اس طرف توجہ دینی ہے۔
زیر نظر کتاب یقینا قرآن مجید کے بعد میری چھوٹی سی لائبریری (بک شیلف) کی پہلی کتاب (تذکرہ حضرت رابعہ بصری رح تالیف محمد شباب القادری) ہے، جو مجھے تحفے میں ملی۔

first book gifted by my Ustaza on completion of Hifz ul Quran😍with best dua💕

البتہ میری لائبریری میں موجود زیادہ تر کتب وہ ہی ہیں جو مجھے وقتا فوقتا تحفے میں ہی ملتی رہی ہیں(علاوہ نصابی کتب)۔

My Library

یہ کتاب (تذکرہ حضرت رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیھا) 14 سال پہلے جب بھی میں پڑھنے کے لیے کھولتی ناجانے کیوں مجھے مشکل لگتی اور میں واپس بند کرکے اس کتاب کو رکھ دیتی۔ حالاں اب دیکھتی ہوں کہ اس سے مشکل مشکل کتب میں نے اسی وقت کی پڑھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ جو کتب مجھے بطور ہدیہ عطا کی گئیں وہ کتب میں نے چند دن میں ہی مکمل کرلی تھی۔ پھر بھائی کے حفظ القرآن پر کئی کتب اسے تحفے میں ملی وہ بھی میں نے باآسانی پڑھ لی۔

Books gifted to my brother from his Madrasa. Now these books merge in my Library because of his lack intrest in books.😇😅😍

اس کے بعد یہ کتاب میں نے کبھی کھولی ہی نہیں کسی کو دی بھی نہیں کہ یہ ایک بہترین یادگار ہے، جو میں کسی قیمت پر بھی کسی کو دے نہیں سکتی۔ لیکن یہ کتاب جب میں نے 2020 میں تصوف و اخلاقیات کو پڑھنے اور اس کے لیے نصابی کتب کے ساتھ مدد لینے کے لیے کھولی تو یہ کتاب مجھے انتہائی آسان لگ رہی تھی۔ تب میں اپنے چھوٹے سے ذہن پر بوجھ ڈالتے ہوئے سوچنے لگی کہ یہ کتاب اتنی بھی مشکل نہیں تھی جتنی مجھے لگتی تھی ہاں بس اس وقت صرف گیارہ سال کی عمر میں اتنی ذہنی استعداد نہیں تھی کہ میں اس کتاب کو پڑھ سکوں، سمجھ سکوں۔
یقینا اللہ تعالی نے قرآن کا علم حاصل کرنے اسے سمجھنے کے بعد ذہن کو اس قدر کھولا کہ میں خود حیران ہوجاتی ہوں۔
کیوں کہ قرآن کا علم حاصل کرنا، یاد کرنا، سمجھنا، پڑھنا، سننا، دیکھنا کوئی عام بات نہیں ہے۔ یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک نعمت ہے، رحمت ہے۔ میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے اللہ تعالی نے اس کتاب (قرآن) کو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے چنا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے اسے صحیح طور پر پڑھنے، سمجھنے اور آگے پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللھم اخلصنا لک
اللھم انی اسئلک علم نافعا و عملا متقبلا

آمین یا رب

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی