وجہ تسمیہ المصابیح

مصابیح، مصباح کی جمع ہے۔ مصباح کے معنی "روشنی یا چراغ" کے ہیں۔
المصابیح Al Masabeeh
اسی نام سے مشکوٰۃ المصابیح حدیث کی مثالی کتاب بھی موجود ہے۔
یہ لفظ ہمیں قرآن مجید میں بھی واضح طور پر ملتا ہے۔
سورۃ نور میں مصباح کا لفظ استعمال ہوا ہے۔
مگر اس کی جمع یعنی مصابیح بھی قرآن میں آئی ہے۔
فَقَضٰٮهُنَّ سَبۡعَ سَمٰوَاتٍ فِىۡ يَوۡمَيۡنِ وَاَوۡحٰى فِىۡ كُلِّ سَمَآءٍ اَمۡرَهَا‌ ؕ وَزَ يَّـنَّـا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ ‌ۖ  وَحِفۡظًا ‌ؕ ذٰ لِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ
ترجمہ:
چنانچہ اس نے دو دن میں اپنے فیصلے کے تحت ان کے سات آسمان بنا دئیے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب حکم بھیج دیا اور ہم نے اس قریب والے آسمان کو چراغوں سے سجایا اور اسے خوب محفوظ کردیا۔ یہ اس ذات کی نپی تلی منصوبہ بندی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کا علم بھی مکمل (سورۃ فصلت: 12)
وَلَـقَدۡ زَيَّـنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ وَجَعَلۡنٰهَا رُجُوۡمًا لِّلشَّيٰطِيۡنِ‌ وَاَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ السَّعِيۡرِ
ترجمہ:
اور ہم نے قریب والے آسمان کو روشن چراغوں سے سجا رکھا ہے، اور ان کو شیطانوں پر پتھر برسانے کا ذریعہ بھی بنایا ہے، اور ان کے لیے دہکتی آگ کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ (سورۃ الملک:5)
جب میں نے بلاگ بنایا تو اپنے اصل نام سے ہی بنایا، مگر اسے پروموٹ کرنے کے لیے میں اپنا نام مبہم رکھنا چاہتی تھی۔
اس لیے پروموٹ کرنے کے لیے المصابیح نام کی آئی ڈی بنائی اور اسی نام سے پیج بنایا پھر بلاگ پر بھی یہ ہی نام ایڈٹ کردیا۔
اب بہت سے لوگ مجھے اسی نام سے جانتے ہیں، یوں سمجھ لیجیے یہ میرا قلمی نام ہے۔ لیکن میں اپنے اصل نام سے ہی لکھنا پسند کرتی ہوں اور اشاعت اصل نام سے ہی کرواتی ہوں۔ 
اب بہت سے لوگ پوچھتے ہیں المصابیح کا مطلب کیا ہے کیوں آپ نے یہ نام رکھا ہے؟ تو ان سب کے لیے یہ پوسٹ ہے۔

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی