بلا عنوان

جب آپ پر زندگی کا اور جینے کا مقصد واضح ہوجاتا ہے تو سب آسان لگتا ہے۔۔۔ ہر شے سے بے نیاز ہو کر اس طرح جینے کا اپنا ہی مزہ ہے کہ بس جنون کی حد تک کوئی کام کرتے چلے جانا۔
اس بات سے بے نیاز ہوجانا کہ کامیابی ملتی ہے یا نہیں........
کسی فن کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لینا۔
اور اسے چھوڑنے کا سن کر، سوچ کر بھی روح جسم سے جدا ہوتے ہوئے محسوس ہونا....
اور اگر کوئی دوسرا اسے چھوڑنے کو کہہ دے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ دل کو جسم سے علیحدہ کرکے رکھنے کا کہا جارہا ہو........... 
جیسے پھول سے خوشبو کو ختم کرنے کا کہا جارہا ہو،
جیسے درختوں سے پتوں کو جدا کیا جارہا ہو،
جیسے خزاں میں زرد پتے اپنا رنگ چھن جانے پر اداس ہوں......
از قلم سیدہ حفظہ احمد

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی