اللہ کا رنگ سو لفظی کہانی

تحریر: سیدہ حفظہ احمد
عنوان: اللہ کا رنگ
سو لفظی کہانی
مومن نے سارے رنگ ایک جانب رکھے ہوئے تھے، سارے رنگ ہی تو اس کے ساتھی تھے۔ وہ ہر رنگ سے دوسرا رنگ ملا کر نیا رنگ بنانا خوب جانتا تھا۔
صبغة اللہ / اللہ کا رنگ
صالحہ نے جب رنگوں کی دنیا دیکھی تو اسی جانب چلی آئی۔ 
کتنے اچھے ہیں ناں یہ سارے رنگ؟ صالحہ نے جب کہا تو مومن اس کی جانب متوجہ ہوا۔
ہاں! مومن نے جوابا مسکرا کر کہا۔
"مجھے یہ رنگ پسند ہے اور تمہیں کون سا رنگ پسند ہے؟"
صالحہ نے گلابی رنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سے سوال کیا۔
 مومن نے جواب دیا: "اللہ کا رنگ"
ختم شد
21_جنوری_2023

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی