چھوٹی خالہ سو لفظی کہانی

تحریر: سیدہ حفظہ احمد
عنوان: چھوٹی خالہ
سو لفظی کہانی
صنف: مزاح
مزاح نگاری
"انعمتہ! ہم بازار جارہے ہیں۔ اگر چھوٹا اٹھے تو فیڈر دے دینا اور بڑا اٹھے تو یہ چیزیں رکھی ہیں، اسے دے کر بہلالینا۔" نادیہ اپنی بہن کو سمجھا کر روانہ ہوگئی۔
دو گھنٹے گزر چکے تھے، چھوٹا منا اٹھا تو اس نے فیڈر دے دی۔ پھر بڑا منا اٹھا، تھوڑی دیر رونے کے بعد وہ بھی کھیل میں لگ گیا۔
انعمتہ نے چیز کی تھیلی کھولی۔ چپس، بسکٹ اور پھر چاکلیٹ کے بعد سب چٹ کر گئی۔ ہاتھ جھاڑ کر خالی تھیلی کو کھڑکی سے باہر پھینک کر کہا:
 "چھوٹی عمر میں خالہ بننے کا کوئی تو فائدہ ہوا۔"
ختم شد
22_جنوری_2023

نوٹ:
پہلی بات ہمارے گھر میں ایسی کوئی کھڑکی نہیں جو باہر کی جانب کھلتی ہو، اگر کھڑکی سے باہر کچرا پھینکنے کی کوشش کی تو اپنے ہی گھر میں ہوتا ہے۔
دوسری بات کہ میں نے ساری چیز نہیں کھائی تھی صرف بسکٹ اور ٹافی کھائی تھی بس۔
تیسری بات میں کوئی چھوٹی ووٹی نہیں ہوں بس گھر میں سب سے چھوٹی ہوں۔
چوتھی اور آخری بات یہ بتانی تھی کہ کہانی والی انعمتہ میں نہیں ہوں باقی سب کردار میرے گھر والے ہی ہیں۔

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی