کانچ کے برتن

سو لفظی کہانی
تحریر: سیدہ حفظہ احمد (حیدرآباد سندھ)
عنوان: کانچ کے برتن
ہادیہ کتاب بند کرکے اٹھنے لگی۔ اٹھتے ہوئے فیسبک پر نظر دوڑائی، وہ ایک پوسٹ پڑھنے لگی۔ تحریر کا لفظ لفظ حقیقت کی ترجمانی کررہا تھا۔ 
پھر وہ اس جملے کی گردان کرنے لگی۔ "اچھی چیزیں سنبھالتے ہوئے ہم مرجاتے ہیں، مگر اس کو استعمال میں نہیں لاتے۔"
اس نے شوکیس میں سجے کانچ کے برتنوں کی جانب دیکھا۔ پھر ایک کانچ کی پلیٹ نکالی، اس میں پھل چھیل کر رکھے، اسی اثناء میں اس کے والد تشریف لے آئے۔
"کون آرہا ہے؟" والد محترم نے اچانک سوال کیا۔
"کوئی نہیں۔" اتنا کہہ کر وہ مسکراتے ہوئے پھل کھانے لگی۔
ختم شد
4_فروری_2023

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی