سو لفظی کہانی دینی بہن

سو لفظی کہانی
تحریر: سیدہ حفظہ احمد
عنوان: دینی بہن
"تم میری دینی بہن ہو، جب کبھی مجھے دینی مسئلہ پیش آتا ہے، مجھے تم ہی یاد آتی ہو۔"
ایک بار پھر سے وہ اسکرین پر جگمگاتے پیغام کو دیکھ کر ٹھٹک گئی۔ اس طرح کی باتیں سننے پر وہ کچھ خوف زدہ سی ہوگئی تھی، اسے اب دین کی وجہ سے یاد جارہا تھا۔
کیا اسے خوش ہونا چاہیئے تھا؟ نہیں! بلکہ وہ افسردہ ہوگئی تھی۔ ناجانے کب، کہاں خطا ہوجائے؟ "میرے اعمال ریاکاری کے ضمرے میں نہ آجائیں۔" اس خوف میں وہ گھلی جارہی تھی۔ مگر اب اسے پھونک کر قدم رکھنا تھا لوگ اس کی پیروی کرنے لگے تھے۔
ختم شد
6-فروری-2023
 

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی