تبصرہ پاکٹ سائز کتب سپر ہیرو، فلائنگ چپل

تبصرہ نگار: سیدہ حفظہ احمد
کتب:
سپر ہیرو از فاکہہ قمر 
فلائنگ چپل از فاکہہ قمر
بچوں کے ادب میں آج کل فاکہہ قمر کا نام جانا پہچانا ہے۔ محترمہ ایک ابھرتی ہوئی لکھاریہ ہیں۔ جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں بچوں کے ادب میں اپنا نام بنایا۔
انمول خزانہ فاکہہ قمر کی مشہور تصنیف ہے، جو ان کی بہت سی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ اس کے علاوہ چار پاکٹ سائز کتب ڈینگی ڈریکولا، ببلی اور پی جی او ٹائیگر، سپر ہیرو اور فلائنگ چپل ہیں۔
پاکٹ سائز کتاب کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اسے ایک ہی نشست میں آرام سے پڑھا جاسکتا ہے، باآسانی خریدا بھی جاسکتا ہے۔
پاکٹ سائز کتب میں ان کی ایک کہانی "سپر ہیرو" کے نام سے موجود ہے، پہلے پہل سپر ہیرو نام پڑھ کر محسوس ہوتا تھا گویا کہ یہ آج کل کے اسپائڈر مین وغیرہ کی کہانی ہوگی۔ مگر جب اس کتاب کو پڑھا تو معلوم ہوا کہ یہ ایسا نہیں ہے، بلکہ یہ ایک محب وطن اور پاکستان کے ایک محسن پر لکھی گئی ایک کہانی ہے۔ یوں کہوں کہ اس شخصیت پر لکھی گئی کہانی ہے جن کی وجہ سے آج پاکستان اپنی جگہ پر موجود ہے۔
سپر ہیرو
اسی طرح ایک پاکٹ سائز کتاب "فلائنگ چپل" بھی ہے۔ پہلے تو ذہن میں فلائنگ چپل کے نام سے اس مشہور چپل کا سماں تھا، جو لوگوں کو غلط کام کرنے پر یا بلاوجہ کی فرمائشیں کرنے پر عام طور پر ان کی امی دے مارتی ہیں۔ مگر کہانی پڑھ کر معلوم ہوا کہ یہ ایک سائنسی کہانی ہے، اس کہانی میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ خواب خواب نہیں رہتے۔ محنت، لگن اور سچا جذبہ ہو تو انسان ہر کام کر دکھاتا ہے۔
فلائنگ چپل
آپ بھی اس طرح کی کہانیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل نمبر پر رابطہ کرکے آرڈر کریں۔
0302-4692518

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی