شبنم کے قطرے ایک نئی صبح

سو لفظی کہانی

تحریر: سیدہ حفظہ احمد

شبنم کے قطرے ایک نئی صبح

وہ اپنے بستر سے اٹھی، اپنے بال لپیٹے اور حواس باختہ ہوکر صحن میں چلی آئی۔ اس نے باہر رکھے گملوں کو حسرت بھری نگاہ سے دیکھا۔ اس میں لگے پھول، ان پر گرے شبنم کے قطرے اس کے دل کو بھاگئے تھے۔ مگر کچھ کمی سی تھی۔ لیکن کیا؟ اس کی فجر کی نماز قضاء ہوگئی تھی۔ وہ بہت بجھ سی گئی، اداسی کے عالم میں اچانک اس کے ذہن میں آیت کا مفہوم آیا وہ ہی تمہیں ہر صبح نئی زندگی دیتا ہے۔ اس نے اللہ کا شکر ادا کیا اور وضو کرکے اللہ کا ذکر کرنے لگی۔

ختم شد

۲۹_جولائی_۲۰۲۰

بہترین تخلیق ہونے پر سند

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی