سورۃ الرعد سے چند منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب


سورۃ الرعد آیت نمبر:2

اَللّٰهُ الَّذِىۡ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَهَا‌ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ‌ؕ كُلٌّ يَّجۡرِىۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ يُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ يُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّكُمۡ تُوۡقِنُوۡنَ

ترجمہ:

اللہ وہ ہے جس نے ایسے ستونوں کے بغیر آسمانوں کو بلند کیا جو تمہیں نظر آسکیں، پھر اس نے عرش پر استوا فرمایا اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ہر چیز ایک معین میعاد تک کے لیے رواں دوان ہے۔ وہی تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے، وہی ان انشانیوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے، تاکہ تم اس بات کا یقین کرلو کہ (ایک دن) تمہیں اپنے پروردگار سے جا ملنا ہے۔

وجہ انتخاب

اللہ تعالٰی نشانیاں بیان کررہے ہیں کہ دیکھو کس طرح سے اونچے آسمان بنائے، بغیر ستون کے۔ واقعی اگر دیکھا جائے تو آسمان تک انسان کی رسائی نا ممکن ہے ۔ بنا ستون کے آسمان کو استوار کیا، نہ کوئی سیڑھی نہ کچھ۔ کس طرح سے آسمان کو بنایا۔ پھر سورج ، چاند ، ستارے اس میں جمادیے۔ انسان کی سوچ بھی اس تک پہنچنا نا ممکن ہے کہ کس طرح اللہ نے یہ سب بنایا۔ ہمیں چاہیئے اس میں غوروفکر کریں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔

سورۃ الرعد آیت نمبر:10

سَوَآءٌ مِّنۡكُمۡ مَّنۡ اَسَرَّ الۡقَوۡلَ وَ مَنۡ جَهَرَ بِهٖ وَمَنۡ هُوَ مُسۡتَخۡفٍۢ بِالَّيۡلِ وَسَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ

ترجمہ:

تم میں سے کوئی چپکے سے بات کرے یا زور سے، کوئی رات کے وقت چھپا ہوا ہو، یا دن کے وقت چل پھر رہا ہو، وہ سب (اللہ کے علم کے لحاظ سے) برابر ہیں۔

وجہ انتخاب

اگر ہم اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اللہ دیکھ اور سن رہا ہے، چاہے ہم آہستہ بات کریں یا تیز ۔تو ہم دوسروں کی غیبت اور جھوٹ وغیرہ جیسی برائیوں سے بچ سکتے ہیں۔

سورۃ الرعد آیت نمبر: 28

اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَطۡمَئِنُّ قُلُوۡبُهُمۡ بِذِكۡرِ اللّٰهِ‌ ؕ اَلَا بِذِكۡرِ اللّٰهِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ

ترجمہ:

یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اور جن کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یا درکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔

وجہ انتخاب

یہ آیت بہت ہی زیادہ پیاری ہے، جب کبھی بے سکونی ہوتی ہے تو اکثر ہی یہ آیت سامنے آتی ہے تو واقعی دل کو سکون مل جاتا ہے۔ کیوں کہ اس وقت اللہ کی یاد آجاتی ہے پھر خود بخود زبان پر اس کا ذکر آجاتا ہے۔ الحمد للہ

جزاکم اللہ خیرا

سیدہ حفظہ احمد

سورۃ ابراہیم کی منتخب آیات بھی پڑھیں

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی