سورۃ ابراہیم کی چند منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب

سورۃ ابراہیم آیت نمبر:7

وَاِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّكُمۡ لَئِنۡ شَكَرۡتُمۡ لَاَزِيۡدَنَّـكُمۡ‌ وَلَئِنۡ كَفَرۡتُمۡ اِنَّ عَذَابِىۡ لَشَدِيۡدٌ‏

ترجمہ:

اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے اعلان فرما دیا تھا کہ اگر تم نے واقعی شکر ادا کیا تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا، اور اگر تم نے ناشکری کی تو یقین جانو، میرا عذاب بڑا سخت ہے۔

وجہ انتخاب

لئن شکرتم لازیدنکماللہ تعالی کا ہر حال میں شکر ادا کرنا چاہیئے۔ اگر ہم نے کوئی چیز مانگی، ہمیں مل گئی، تو شکر ادا کریں تو اللہ پاک ہمیں اور زیادہ دیں گے ، جیسے میں نے امتحان میں کامیابی مانگی اور مجھے کامیابی ملی، اگر میں شکر ادا کروں تو اللہ مجھے ہر قدم پر کامیابی دے گا۔ ان شاءاللہ..

اسی طرح کوئی چیز مل گئی، یا نہیں بھی ملی تب بھی اکثر ہم ناشکری کرنے لگتے ہیں ۔ اگر ہم یہ سوچیں کہ چیز نہیں ملی تو کیا ہوا اتنی نعمتیں تو ہیں نا ، اس کاشکر ادا کرلیں تو اس شکر کے بدلے شاید ہمیں وہ چیز مل جائے۔

سورۃ ابراہیم آیت نمبر 27

يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِالۡقَوۡلِ الثَّابِتِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ‌ ۚ وَيُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِيۡنَ‌ ۙ وَيَفۡعَلُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ

ترجمہ:

جو لوگ ایمان لائے ہیں، اللہ ان کو اس مضبوط بات پر دنیا کی زندگی میں جماؤ عطا کرتا ہے اور آخرت میں بھی، اور ظالم لوگوں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے، اور اللہ (اپنی حکمت کے مطابق) جو چاہتا ہے کرتا ہے۔

وجہ انتخاب

اللہ تعالٰی سے ہمیں دین پر ثابت قدمی کی دعا کرتے رہنا چاہیئے کہ اللہ ہمیں دین پر ثابت قدم رکھے اور خاتمہ ایمان پر ہو ۔آمین ۔یہ دعا خود ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائی ہے .."یا مثبت القلوب ثبت قلبی علٰی دینک" اس دعا کا اہتمام کرنا انتہائی ضروری ہے۔

سورۃ ابراہیم آیت نمبر 40

رَبَّنَا اغۡفِرۡ لِىۡ وَلـِوَالِدَىَّ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ يَوۡمَ يَقُوۡمُ الۡحِسَابُ

ترجمہ:

اے ہمارے رب بخش مجھ کو اور میرے ماں باپ کو اور سب ایمان والوں کو جس دن قائم ہو حساب۔

وجہ انتخاب

ہمیں اپنے لیے اور اپنے ماں باپ کی مغفرت کے لیے دعا کرنی چاہیئے ، اور اس دعا کو ہم نماز میں بھی پڑھتے ہیں تو ایک جگہ میں نے پڑھا کہ" اگر کوئی شخص اپنے لیے اپنی اولاد سے مغفرت کی دعا چاہے تو اسے نماز سکھائے "۔نماز میں یہ دعا بھی پڑھی جاتی ہے تو اس سے روز دن میں 5 بار اس کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی۔
جزاکم اللہ خیرا
سیدہ حفظہ احمد

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی