سورۃ یوسف سے چند منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب


سورۃ یوسف آیت نمبر: 3

نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَيۡكَ اَحۡسَنَ الۡقَصَصِ بِمَاۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ ‌ۖ وَاِنۡ كُنۡتَ مِنۡ قَبۡلِهٖ لَمِنَ الۡغٰفِلِيۡنَ‏

ترجمہ:

اے پیغمبر! ہم نے تم پر یہ قرآن جو وحی کے ذریعے بھیجا ہے، اس کے ذریعے ہم تمہیں ایک بہترین واقعہ سناتے ہیں، جبکہ تم اس سے پہلے اس (واقعے سے) بالکل بے خبر تھے۔

وجہ انتخاب

اللہ تعالٰی نے حضرت یوسف علیہ السلام کا قصہ بیان کرکے فرمایا احسن القصص ۔قرآن کے تمام قصوں میں سے سب سے زیادہ احسن قصہ یہ ہے۔ اس میں حضرت یعقوب علیہ السلام کا صبر اور حضرت یوسف علیہ السلام کی پاکدامنی و پرہیزگاری بھی بیان کی گئی ہے کہ کس طرح سے وہ اللہ کے احکام پر ڈٹے رہے، بھائیوں کا حسد جھیلا، گھر والے چھوٹ گئے، جیل کو پسند کرلیا مگر بدکاری نہ کی۔ پھر اللہ نے ان کو کتنے انعامات سے نوازا خود ان کے بھائی ان کے آگے سجدہ تعظیمی کے لیے جھک گئے۔

سورۃ یوسف آیت نمبر: 56

وَكَذٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوۡسُفَ فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ يَتَبَوَّاُ مِنۡهَا حَيۡثُ يَشَآءُ‌ ؕ نُصِيۡبُ بِرَحۡمَتِنَا مَنۡ نَّشَآءُ‌ۚ وَلَا نُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ

ترجمہ:

اور اس طرح ہم نے یوسف کو ملک میں ایسا اقتدار عطا کیا کہ وہ اس میں جہاں چاہیں، اپنا ٹھکانا بنائیں۔ ہم اپنی رحمت جا کو چاہتے ہیں، پہنچاتے ہیں اور نیک لوگوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے۔

وجہ انتخاب:

اللہ تعالٰی جسے چاہتے ہیں اپنے دین کے کام لینے کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ پھر اگر وہ اس کام میں صبر اور حکمت سے کام لے تو اللہ تعالی اس کو اس کا بدلہ دیتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے یہ کام کیا ہمیں تو کوئی فائدہ نہ ہوا پر اللہ اس کا اجر دیتے ہیں۔ اگر یہاں کوئی اجر نظر نہ آئے تو آخرت میں تو اجر ملنا ہی ہے۔

سورۃ یوسف آیت نمبر:86  

قَالَ اِنَّمَاۤ اَشۡكُوۡا بَثِّـىۡ وَحُزۡنِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ وَاَعۡلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ‏

ترجمہ:

یعقوب نے کہا: "میں اپنے رنج و غم کی فریاد (تم سے نہیں) صرف اللہ سے کرتا ہوں، اور اللہ کے بارے میں جتنا میں جانتا ہوں، تم نہیں جانتے۔

وجہ انتخاب

جس طرح حضرت یعقوب علیہ السلام نے صبر کیا اور اپنی تمام پریشانیاں اور غم اللہ سے بیان کیے۔ ہمارے لیے یہ ایک سبق ہے ہم اپنا غم اور پریشانیاں لوگوں سے کہنے کے بجائے اللہ سے کہیں۔

جزاکم اللہ خیرا

سیدہ حفظہ احمد

سورۃ الرعد سے منتخب آیات کی وجہ انتخاب بھی پڑھیں

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی