تحریر: سیدہ حفظہ احمد
![]() |
یوم دفاع سو لفظی کہانی |
ماما جلدی کریں اسکول کے لیے دیر ہورہی ہے، پروگرام شروع ہوجائے گا۔
آج عبدالاحد کے اسکول میں یوم دفاع کے حوالے سے پروگرام تھا اور اس نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ اس کے والدین کی شروع سے خواہش رہی کہ اس کو فوج میں داخلہ دلوائیں گے، اب وہ بھی پرجوش تھا۔
عبد الاحد آگے بڑھتا ہوا دشمن کو جہنم واصل کرتا گیا۔ اچانک سے پیچھے سے اس پر حملہ ہوگیا اور وہ شہید ہوگیا۔ اس کی والدہ کا سر فخر سے بلند ہوگیا تھا۔
پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks