نامکمل (سو لفظی کہانی)

سو لفظی کہانی

عنوان: نامکمل

تحریر: سیدہ حفظہ احمد

اللہ تو شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے ناں پھر ہم ہر وقت اللہ کو یاد کیوں نہیں کرتے؟ ہادیہ نے بابا سے پوچھا تھا۔

بیٹی! دل کو اللہ کی طرف کھینچ کر لانا پڑتا ہے، شیطان کی چالوں سے بچنا پڑتا ہے اور نفس کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔

بابا: ہمیں کیسے پتہ چلے کہ ہم اللہ سے محبت کرتے ہیں؟ اس نے مطمئن ہوکر سوال کیا۔

بیٹی جب تم اللہ اور رسول کے احکامات کی پیروی کرنے لگو تو سمجھ لینا کہ تم بھی اللہ سے محبت کرتی ہو۔ یاد رکھنا اس کے بغیر ہم نامکمل ہیں۔

ختم شد

۸-مئی_۲۰۲١

۲۶۔رمضان المبارک۔۱۴۴۲

اگلی کہانی بھی دیکھیں


Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی