سورۃ الحجر سے منتخب آیات اور ان کی وجہ انتخاب

سورۃ الحجر آیت نمبر 9
اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ
ترجمہ:
حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر (یعنی قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
وجہ انتخاب
اس آیت کی خوبی یہ ہے کہ بہت سارے لوگوں کو یہ آیت یاد بھی ہوتی ہے اور یاد ہونی بھی چاہیئے، کیوں کہ ہماری مقدس کتاب جو اللہ کی طرف سے نازل کی گئی ہے اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے۔ نہ اس کا ایک حرف آگے ہوسکتا ہے اور نہ پیچھے۔ دیکھا جائے تو انسان کیا حفاظت کرسکیں گے، حفاظت کی ذمہ داری اس طرح بھی اللہ پوری کررہا ہے کہ اس کی مدد کے ذریعے کتنے ہی لوگوں کے سینوں میں مکمل قرآن موجود ہے۔ خوش نصیبی ہے میری کہ میری امی نے مجھے شروع سے ہی حفظِ قرآن کی طرف لگادیا تھا اللہ کا فضل ہے اور دعا ہے کہ میں قرآن کا کچھ حق اپنی زندگی میں ادا کرسکوں۔ آمین
سورۃ ابراہیم آیت نمبر 97, 98

وَلَـقَدۡ نَـعۡلَمُ اَنَّكَ يَضِيۡقُ صَدۡرُكَ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَۙ‏۔ فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَكُنۡ مِّنَ السّٰجِدِيۡنَۙ‏
ترجمہ:
یقینا ہم جانتے ہیں کہ جو باتیں یہ بناتے ہیں، ان سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے۔ تو (اس کا علاج یہ ہے کہ) تم اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، اور سجدہ بجا لانے والوں میں شامل رہو۔
وجہ انتخاب
اللہ تعالٰی کس طرح سے اپنے ہر بندے کی مدد کرتا ہے، ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا۔ خاص طور پر نبیوں کی مدد۔ کس طرح سے اپنے نبی کو سمجھایا کہ ہم جانتے ہیں کفار کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے تو پریشان نہ ہوں آپ اپنے رب کی تسبیح بیان کریں۔ اکثر ہمیں بھی لوگوں کی باتیں کڑوی لگ رہی ہوتی ہیں کچھ لوگ طنزیہ باتیں بھی کرتے ہیں، ہمیں بھی چاہیئے ایسے حالات میں اس آیت پر عمل کریں۔ از قلم سیدہ حفظہ احمد

Post a Comment

Comment for more information please let me know and send an email on hajisyedahmed123@gmail.com Thanks

جدید تر اس سے پرانی